كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ التَّخَتُّمِ فِي الْإِبْهَامِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَتَخَتَّمَ فِي هَذِهِ وَفِي هَذِهِ يَعْنِي الْخِنْصَرَ وَالْإِبْهَامَ
کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل
باب: انگوٹھے میں انگوٹھی پہننا
حضرت علی ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے بیان کیا:اللہ کے رسول ﷺ نے مجھے اس میں اور اس میں،یعنی چھنگلیا(چھوٹی انگلی)اور انگوٹھے میں ، انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔
تشریح :
۱۔ یہ روایت گو سنداَ َ صحیح ہے تا ہم ان الفاظ کے ساتھ شاذ ہے کیونکہ صحیح روایاب میں چھنگلی (چھوٹی انگلی) میں انگوٹھی پہننے کا اثبات ہے۔ (صحیح مسلم حدیث : ۲۰۹۵ )مزید تفصیل کے لیے ملا حظہ ہو:( الضعيفة رقم : والأرواء ،3/299-304 ) چھنگلی کے علاوہ اس کے ساتھ والی انگلی (بنصر)میں بھی انگوٹھی پہنی جا سکتی ہے ان کے علاوہ کسی اور انگلی میں انگوٹھی پہننا ممنوع ہے۔علاوہ ازیں دونوں ہاتھوں میں پہننا جائز ہے تاہم دائیں ہاتھ میں پہننا دائیں ہاتھ کی عمومی فضیلت کے تحت افضل ہے۔ واللہ أعلم۔