Book - حدیث 3637

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْقَزَعِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْقَزَعِ قَالَ وَمَا الْقَزَعُ قَالَ أَنْ يُحْلَقَ مِنْ رَأْسِ الصَّبِيِّ مَكَانٌ وَيُتْرَكَ مَكَانٌ

ترجمہ Book - حدیث 3637

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: قزع کی ممانعت کا بیان حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ نے قزع سے منع فرمایا ہے۔حضرت نافع ؓ نے کہا: قزع کا کیا مطلب ہے ؟حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا:وہ یہ ہوتا ہے کہ بچے کا سر ایک جگہ سے (کچھ حصہ)مونڈ دیا جائے اور ایک جگہ سے (کچھ حصہ) چھوڑ دیا جائے۔