Book - حدیث 3627

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الْخِضَابِ بِالصُّفْرَةِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ فَقَالَ مَا أَحْسَنَ هَذَا ثُمَّ مَرَّ بِآخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ فَقَالَ هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا ثُمَّ مَرَّ بِآخَرَ قَدْ خَضَبَ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ هَذَا أَحْسَنُ مِنْ هَذَا كُلِّهِ قَالَ وَكَانَ طَاوُسٌ يُصَفِّرُ

ترجمہ Book - حدیث 3627

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: زرد رنگ کا خضاب کرنا حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ کا گزرایک آدمی کے پا س سے ہواجس نے مہندی کا خضاب کیا ہوا تھا (بالوں کا رنگ مہندی لگاکر تبدیل کیا ہوا تھا۔)آپ نے فرمایا: یہ کتنا اچھا ہے ! پھر آپ ایک اور آدمی کے پاس سے گزرے جس نے مہندی اور وسمہ کا خضاب کیا ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا: یہ اس سے زیادہ اچھا ہے۔ پھر ایک اور آدمی کے پاس سے گزرے جس نے زرد خضاب کیا ہوا تھا ، آپ نے فرمایا:یہ ان سب سے اچھا ہے ۔ راوی حدیث بیان کرتے ہیں(حضرت ابن عباس ؓماکے شاگرد)حضرت طاؤس ؓ زرد خضاب استعمال کرتے تھے۔