Book - حدیث 3626

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الْخِضَابِ بِالصُّفْرَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ عُبَيْدَ بْنَ جُرَيْجٍ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُكَ تُصَفِّرُ لِحْيَتَكَ بِالْوَرْسِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ أَمَّا تَصْفِيرِي لِحْيَتِي فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ

ترجمہ Book - حدیث 3626

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: زرد رنگ کا خضاب کرنا حضرت عبید بن جریج ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمرؓماسے سوال کیا :میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ ورس کے ذریعے سے اپنی داڑھی کا رنگ زرد کرلیتے ہیں (اس کی کیا وجہ ہے؟)حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا:میرا اپنی داڑھی کو زرد کرنے کا سبب یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺکو اپنی ریش مبارک زرد کرتے دیکھاہے۔
تشریح : ڈاڑھی کا رنگ تبدیل کرنے کے لئے جس طرح مہندی کے ذریعےسے سرخی کرنا جائز ہے اسی طرح زرد رنگ کرنا بھی درست ہے۔ ڈاڑھی کا رنگ تبدیل کرنے کے لئے جس طرح مہندی کے ذریعےسے سرخی کرنا جائز ہے اسی طرح زرد رنگ کرنا بھی درست ہے۔