Book - حدیث 3624

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الْخِضَابِ بِالسَّوَادِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جِيءَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَأَنَّ رَأْسَهُ ثَغَامَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبُوا بِهِ إِلَى بَعْضِ نِسَائِهِ فَلْتُغَيِّرْهُ وَجَنِّبُوهُ السَّوَادَ

ترجمہ Book - حدیث 3624

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: سیاہ رنگ کاخضاب کرنا حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:فتح مکہ کے دن ابوقحافہ ؓ کو نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر کیا گیا ۔ ان کا سرثغامہ (سفید گھاس)کی طرح(سفید )تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: انہیں ان (کے گھر)کی کسی خاتون کے پاس لے جاؤ۔وہ (مہندی وغیرہ کے ذریعے)ان کے بالوں کا رنگ تبدیل کردے ۔ اور انہیں سیاہ رنگ سے بچانا۔
تشریح : ۱۔ حضرت ابو قحافہ ؓ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے والد محترم تھے۔ ان کا نام حضرت عثمان بن عامر ؓ تھا۔ فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوئے۔ حضرت عمر ؓ کے دور خلافت میں ۱۴ ہجری میں ۹۷ سال کی عمر میں فوت ہوئے۔ ۲۔خالص سیاہ رنگ کے خضاب سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ۱۔ حضرت ابو قحافہ ؓ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے والد محترم تھے۔ ان کا نام حضرت عثمان بن عامر ؓ تھا۔ فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوئے۔ حضرت عمر ؓ کے دور خلافت میں ۱۴ ہجری میں ۹۷ سال کی عمر میں فوت ہوئے۔ ۲۔خالص سیاہ رنگ کے خضاب سے پرہیز کرنا چاہیے۔