Book - حدیث 3623
كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الْخِضَابِ بِالْحِنَّاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَوْهَبٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ فَأَخْرَجَتْ إِلَيَّ شَعَرًا مِنْ شَعْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَخْضُوبًا بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ
ترجمہ Book - حدیث 3623
کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: بالوں کو مہندی لگانا حضرت عثمان بن موہب ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے کہا: میں ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے چند بال نکال کر مجھے دکھائے جو مہندی اور وسمہ سے رنگے ہوئے تھے ۔