Book - حدیث 3620

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الْخِفَافِ السُّودِ حسن حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا دَلْهَمُ بْنُ صَالِحٍ الْكِنْدِيُّ عَنْ حُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْكِنْدِيِّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّجَاشِيَّ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُفَّيْنِ سَاذَجَيْنِ أَسْوَدَيْنِ فَلَبِسَهُمَا

ترجمہ Book - حدیث 3620

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: سیاہ موزے پہننا حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی ؓ سے روایت ہے کہ حضرت نجاشی ؓ نے رسول اللہ ﷺ کو ہدیہ کے طور پر سیاہ سادہ موزوں کا جوڑا ارسال کیا ، چنانچہ آپﷺ نے اسے پہنا۔
تشریح : ۱۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداَ َ ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔ مسند احمد کے محققین نیز عظیم محقق شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایب پر طویل بحث کی ہے اور اس کے شواہد بھی ذکر کیے ہیںجس سے حدیث کو حسن قرار دینے والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے لہذا مذکورہ روایت سنداَ َ ضعیف ہونےکے باوجود قابل عمل ہے۔واللہ أعلم مزید تفصیل کے لئے دیکھیے(الموسوعة الحديثية مسندالأمام احمد: 38/ 83-84 وصحيح سنن أبى داؤد (مفصل) للألبانى : 1/ 266-268 رقم :144) ۲۔حضرت نجاشی رحمہ اللہ حبشہ کے باد شاہ تھے۔ ہجرت مدینہ سے پہلے جو مسلمان ہجرت کر کے حبشہ گئے تھے نجاشی رحمہ اللہ نے انہیں احترام سے رکھا تھا۔ رسول اللہ ﷺنے نجاشی رحمہ اللہ کے فوت ہونے پر ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا فرمائی تھی۔ ۳۔ سیاہ موزے پہننا جائز ہے۔ ۱۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداَ َ ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔ مسند احمد کے محققین نیز عظیم محقق شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایب پر طویل بحث کی ہے اور اس کے شواہد بھی ذکر کیے ہیںجس سے حدیث کو حسن قرار دینے والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے لہذا مذکورہ روایت سنداَ َ ضعیف ہونےکے باوجود قابل عمل ہے۔واللہ أعلم مزید تفصیل کے لئے دیکھیے(الموسوعة الحديثية مسندالأمام احمد: 38/ 83-84 وصحيح سنن أبى داؤد (مفصل) للألبانى : 1/ 266-268 رقم :144) ۲۔حضرت نجاشی رحمہ اللہ حبشہ کے باد شاہ تھے۔ ہجرت مدینہ سے پہلے جو مسلمان ہجرت کر کے حبشہ گئے تھے نجاشی رحمہ اللہ نے انہیں احترام سے رکھا تھا۔ رسول اللہ ﷺنے نجاشی رحمہ اللہ کے فوت ہونے پر ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا فرمائی تھی۔ ۳۔ سیاہ موزے پہننا جائز ہے۔