Book - حدیث 3616

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ لُبْسِ النِّعَالِ وَخَلْعِهَا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَى وَإِذَا خَلَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُسْرَى

ترجمہ Book - حدیث 3616

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: جوتے پہننا اور اتارنا حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کو ئی شخص جوتے پہنے تو دائیں جوتے سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے۔
تشریح : ۱۔ دائیں اور بائیں کا فرق اسلامی تہذب کا ایک اہم اصول ہے۔ ۲۔ دائیں ہاتھ سے یا دائیں طرف سے کرنے والے بعض کام یہ ہیں۔کھانا پینا مصافحہ کرنا کوئی چیز لینا یا دینا لباس پہننا جوتا پہننا مسجد میں داخل ہونا بیت الخلا سے باہر آنا مسواک کرنا وضو اور غسل کرنا کنگھی کرنا مونچھیں کاٹنا بغلوں کے بال اکھاڑنا لکھنا اور ہر وہ کام جو شرغاَ َ یا عرفاَ َ اچھا سمھا جاتا ہے۔ ۳۔ بائیں ہاتھ سے یا بائیں طرف سے کرنے کے بعض کام یہ ہیں: مسجد سے باہر آنا بیت الخلا میں داخل ہونا استنجا کرنا ناک صاف کرنا جوتا اتارنا اور اس طرح کے دوسرے کام۔ ۱۔ دائیں اور بائیں کا فرق اسلامی تہذب کا ایک اہم اصول ہے۔ ۲۔ دائیں ہاتھ سے یا دائیں طرف سے کرنے والے بعض کام یہ ہیں۔کھانا پینا مصافحہ کرنا کوئی چیز لینا یا دینا لباس پہننا جوتا پہننا مسجد میں داخل ہونا بیت الخلا سے باہر آنا مسواک کرنا وضو اور غسل کرنا کنگھی کرنا مونچھیں کاٹنا بغلوں کے بال اکھاڑنا لکھنا اور ہر وہ کام جو شرغاَ َ یا عرفاَ َ اچھا سمھا جاتا ہے۔ ۳۔ بائیں ہاتھ سے یا بائیں طرف سے کرنے کے بعض کام یہ ہیں: مسجد سے باہر آنا بیت الخلا میں داخل ہونا استنجا کرنا ناک صاف کرنا جوتا اتارنا اور اس طرح کے دوسرے کام۔