كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ لِبْسِ جُلُودِ الْمَيْتَةِ إِذَا دُبِغَتْ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ شَاةً لِمَوْلَاةِ مَيْمُونَةَ مَرَّ بِهَا يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُعْطِيَتْهَا مِنْ الصَّدَقَةِ مَيْتَةً فَقَالَ هَلَّا أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ فَانْتَفَعُوا بِهِ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا
کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: مرے ہوئے جانور کی رنگی ہوئی کھال پہننا حضرت عبداللہ بن عباس ؓ ام المؤمنین حضرت میمونہ ؓاسے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ حضرت میمونہ کی آزاد کردہ لونڈی کی ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے جو انہیں(آزادکردہ لونڈی کو) صدقہ میں ملی تھی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: انہوں نے اس کا چمڑا کیوں نہ اتار لیا کہ اسے رنگ کر اس سے فائدہ اٹھاتے ؟ حاضرین نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول!وہ تو مردار ہے ۔آپ نے فرمایا: اسے صرف کھانا حرام ہے۔