كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَنْ لَبِسَ شُهْرَةً مِنَ الثِّيَابِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ الْمُهَاجِرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُهْرَةٍ فِي الدُّنْيَا أَلْبَسَهُ اللَّهُ ثَوْبَ مَذَلَّةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثُمَّ أَلْهَبَ فِيهِ نَارًا
کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل
باب: شہرت کے لئے لباس پہننا(گناہ ہے)
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جو شخص دنیا میں شہرت کا لباس پہنے گا ، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ذلت کا لباس پہنائے گا ، پھر اس میں آگ بھڑکادے گا ۔
تشریح :
۱۔ شہرت کے لباس سے مراد بہت قیمتی لباس بھی ہے کہ لوگ اس لی باتیں کریں اور اس کی ثروت و امارت کی شہرت ہو اور بہت ہلکا اور نکما لباس بھی ہے کہ لوگوں میں اس کے زہد اور بزرگی کی شہرت ہو۔
۲۔ ایسا لباس پہننے والے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ اس کی دولت سے مرعوب ہو کر اس کی عزت کریں یا اسے خدا رسیدہ سمجھ کر اس کے آگے عقیدت سے سر جھکائیں۔ اس گناہ کی سزا یہ ہے کہ اسے قیامت کے دن ایسا لباس ملے گا جس کی وجہ سے وہ سب کی نظروں میں ذلیل ہو کر رہ جائے گا ۔ جہنم میں جلنے کا عذاب اس کے علاوہ ہے۔