كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ كَرَاهِيَةِ الْمُعَصْفَرِ لِلرِّجَالِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا أَقُولُ نَهَاكُمْ عَنْ لُبْسِ الْمُعَصْفَرِ
کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل
باب: کسم کارنگاہواکپڑامردوں کے لئے مکروہ ہے
حضرت علی ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ نے مجھے عصفر (کسم)کا رنگا ہوا کپڑا پہننے سے منع فرمایا۔ اور میں نہیں کہتا :تمہیں منع فرمایا۔
تشریح :
حضرت علی ؓ کے فرمان کا مطلب یہ ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اے علی ! کسم کا رنگا ہوا مت پہن۔ یہ نہیں فرمایا : لوگو! یہ رنگ نہ پہنو تا ہم حکم سب کے لئے ایک ہی ہے۔
حضرت علی ؓ کے فرمان کا مطلب یہ ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اے علی ! کسم کا رنگا ہوا مت پہن۔ یہ نہیں فرمایا : لوگو! یہ رنگ نہ پہنو تا ہم حکم سب کے لئے ایک ہی ہے۔