Book - حدیث 3601

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ كَرَاهِيَةِ الْمُعَصْفَرِ لِلرِّجَالِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ سُهَيْلٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُفَدَّمِ قَالَ يَزِيدُ قُلْتُ لِلْحَسَنِ مَا الْمُفَدَّمُ قَالَ الْمُشْبَعُ بِالْعُصْفُرِ

ترجمہ Book - حدیث 3601

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: کسم کارنگاہواکپڑامردوں کے لئے مکروہ ہے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گہرے رنگ سے منع فرمایا ۔ (حدیث کے راوی)یزید بیان کرتے ہیں (ابن عمر ؓ کے شاگرد)حضرت حسن بن سہل ؓ سے دریافت کیا گیا :[مُفَدَّمَ]سے کیا مراد ہے ؟انہوں نے فرمایا: جو عُصفُر(کسم)سے خوب رنگا گیا ہو۔
تشریح : ۱۔ معصفر کا مطلب ہے عصفر سے رنگا ہوا۔ وہ ایک زرد رنگ کی چیز ہے جس سے کپرے رنگے جاتےہیں۔ (محمد فواد عبدالباقی بحوالہ المنجد) لیکن انہوں نے (المفدم)کی تشریح یوں کی ہے۔: انتہائی سرخ۔ گویا وہ اتنا زیادہ سرخ ہے کہ مزید سرخ نہیں ہو سکتا۔ ممکن ہے کسم کا پودا زرد ہونے کے باوجود اس سے رنگا ہوا کپڑا سرخ ہو جاتا ہو۔ 2۔گہرے کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ کسم کا رنگا ہوا کپڑا اگر ہلکے رنگ کا ہو تو مردوں کے لیے جائز ہے۔ ۱۔ معصفر کا مطلب ہے عصفر سے رنگا ہوا۔ وہ ایک زرد رنگ کی چیز ہے جس سے کپرے رنگے جاتےہیں۔ (محمد فواد عبدالباقی بحوالہ المنجد) لیکن انہوں نے (المفدم)کی تشریح یوں کی ہے۔: انتہائی سرخ۔ گویا وہ اتنا زیادہ سرخ ہے کہ مزید سرخ نہیں ہو سکتا۔ ممکن ہے کسم کا پودا زرد ہونے کے باوجود اس سے رنگا ہوا کپڑا سرخ ہو جاتا ہو۔ 2۔گہرے کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ کسم کا رنگا ہوا کپڑا اگر ہلکے رنگ کا ہو تو مردوں کے لیے جائز ہے۔