كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ لِلنِّسَاءِ شاذ - والمحفوظ: " أم كلثوم " مكان " زينب " حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَأَيْتُ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَمِيصَ حَرِيرٍ سِيَرَاءَ
کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل
باب: عورتوں کے لئے ریشمی لباس اور سونے کا زیور پہنے کا بیان
حضرت انس ؓسے روایت ہے انھوں نے فرمایا :میں نے رسول اللہ ﷺ کی بیٹی حضرت زینب ؓ کو دھاری دار ریشمی قمیص پہنے دیکھا ۔
تشریح :
۱۔ مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک سند ضعیف ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے سنداَ َ صحیح قرار دیا ہے اور اس حدیث کی بابت مزید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت میں حضرت زینب کا ذکر شاذ ہے محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم کا نام ہے جس کی تا ئیدہمارے فاضل محقق نے بھی کی ہے۔ مزید دیکھیے:(ضعيف سنن ابن ماجه للألبانى رقم : 789 وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عوادرقم :3598)
۲۔ سیراءاس ریشمی کپڑے کہ کہتے ہیں جس میں سیدھے خطوط ہوں۔