Book - حدیث 3593

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْعَلَمِ فِي الثَّوْبِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَنْهَى عَنْ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا ثُمَّ أَشَارَ بِإِصْبَعِهِ ثُمَّ الثَّانِيَةِ ثُمَّ الثَّالِثَةِ ثُمَّ الرَّابِعَةِ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا عَنْهُ

ترجمہ Book - حدیث 3593

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: کپڑے میں ریشم کے نشان کی اجازت حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ باریک اور موٹے ریشم (کا کپڑا پہننے)سے منع کرتے تھے ، مگر جو اتنا سا ہو۔پھر(حضرت عمر ؓ نے)ایک انگلی سے اشارہ کیا ، پھر دوسری سے ،پھر تیسری سے پھر چوتھی سے اور فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمیں اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔
تشریح : ۱۔ مرد کے لئے ریشم کا لباس پہننا حرام ہے لیکن کناروں پر تھوڑا بہت ریشم ہو تو جائز ہے۔ ۲۔ریشم کے جواز کی حد زیادہ سے زیادہ چار انگلیوں کی جورائی تک ہے۔ اس سے کم ہو تو بہتر ہے اس سے زیادہ جائز نہیں۔ ۱۔ مرد کے لئے ریشم کا لباس پہننا حرام ہے لیکن کناروں پر تھوڑا بہت ریشم ہو تو جائز ہے۔ ۲۔ریشم کے جواز کی حد زیادہ سے زیادہ چار انگلیوں کی جورائی تک ہے۔ اس سے کم ہو تو بہتر ہے اس سے زیادہ جائز نہیں۔