Book - حدیث 3592

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَنْ رُخِّصَ لَهُ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ نَبَّأَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ وَلِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي قَمِيصَيْنِ مِنْ حَرِيرٍ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِهِمَا حِكَّةٍ

ترجمہ Book - حدیث 3592

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: کسے ریشم پہننے کی اجازت ہے؟ حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت زبیر بن عوام ؓ اور حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ کو ریشم کی قمیصیں پہننے کی اجازت دی کیونکہ انہیں خارش کی تکلیف تھی۔
تشریح : ۱۔ ان حضرات کو جوؤں کی تکلیف بھی تھی ۔(صحيح البخارى الجهاد والسير باب الحرير حديث :2920)ممکن ہے خارش اسی وجہ سے ہو۔ ۲۔ جن جلدی بیماریوں میں دوسرا لباس تکلیف کا باعث ہو اور ریشمی لباس فائدہ مند ہو تو اس صورت میں مردوں کو یہ لباس پہننا جائز ہے۔ ۱۔ ان حضرات کو جوؤں کی تکلیف بھی تھی ۔(صحيح البخارى الجهاد والسير باب الحرير حديث :2920)ممکن ہے خارش اسی وجہ سے ہو۔ ۲۔ جن جلدی بیماریوں میں دوسرا لباس تکلیف کا باعث ہو اور ریشمی لباس فائدہ مند ہو تو اس صورت میں مردوں کو یہ لباس پہننا جائز ہے۔