Book - حدیث 3590

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ كَرَاهِيَةِ لُبْسِ الْحَرِيرِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ وَقَالَ هُوَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَنَا فِي الْآخِرَةِ

ترجمہ Book - حدیث 3590

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: ریشم (کا لباس) پہننا بری بات ہے حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ﷺ نے ریشم اور سونا پہننے سے منع کیا اور فرمایا: وہ دنیا میں ان (کافروں)کے لئے ہے اور آخرت میں ہمارے لئے ۔
تشریح : ۱۔ خالص ریشم کے کپڑے پہننا رومال بنانا اور بستر وغیرہ بنا کر اس پر بیٹھنا اور لیٹنا یہ سب مردوں پر حرام ہے۔ ۲ ۔سونے کا زیور بھی مردوں پر حرام ہے خواہ وہ ہار ہو انگوٹھی کا چین ہو لباس کے بٹن ہوں یا کوئی اور زیور سب کا ایک ہی حکم ہے البتہ سونے کا مرد کی ملکیت میں ہونا گناہ نہیں جب کہ ہوہ پہنا نہ جائے۔ ۳۔دنیا میں اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئےممنوعہ اشیاءسے پرہیز کرنا بہت بڑی نیکی ہے جس کا ثواب یہ ہے کہ جنت میں ویسی ہی نعمتیں حاصل ہوں گی جو دنیا کی نعمتوں سے بدرجہا بہتر ہوں گی۔ ۴۔ رہن سہن کے طریقوں اور لباس وغیرہ کی بناوٹ میں غیر مسلموں سے امتیاز قائم رکھنا ضروری ہے۔ ۱۔ خالص ریشم کے کپڑے پہننا رومال بنانا اور بستر وغیرہ بنا کر اس پر بیٹھنا اور لیٹنا یہ سب مردوں پر حرام ہے۔ ۲ ۔سونے کا زیور بھی مردوں پر حرام ہے خواہ وہ ہار ہو انگوٹھی کا چین ہو لباس کے بٹن ہوں یا کوئی اور زیور سب کا ایک ہی حکم ہے البتہ سونے کا مرد کی ملکیت میں ہونا گناہ نہیں جب کہ ہوہ پہنا نہ جائے۔ ۳۔دنیا میں اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئےممنوعہ اشیاءسے پرہیز کرنا بہت بڑی نیکی ہے جس کا ثواب یہ ہے کہ جنت میں ویسی ہی نعمتیں حاصل ہوں گی جو دنیا کی نعمتوں سے بدرجہا بہتر ہوں گی۔ ۴۔ رہن سہن کے طریقوں اور لباس وغیرہ کی بناوٹ میں غیر مسلموں سے امتیاز قائم رکھنا ضروری ہے۔