كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الْعِمَامَةِ السَّوْدَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ أَنْبَأَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ
کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل
باب: سیاہ عمامے (پگڑی)کا بیان
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن نبی ﷺ(مکہ میں)داخل ہوئے ہوئے تو آپ نے سیاہ امامہ باندھا ہوا تھا ۔
تشریح :
۱۔سفید رنگ کا لباس بہتر اور افضل ہے۔ (سنن ابن ماجه حدیث :۳۵۶۶)لیکن سیاہ رنگ بھی جائز ہے۔
۲۔ بہتر یہ ہے کہ پورا لباس سیاہ نہ ہو کیونکہ دور حاضر میںیہ ایک خاص فرقے کی علامت بن چکا ہے صرف پگڑی سیاہ ہو تو ان سے مشابہت نہیں ہوتی۔
۳۔ مکہ مکرمہ میں بغیر احرام کے داخل ہونا جائز ہے ۔ احرام صرف اس وقت ضروری ہے جب حج یا عمرے کی نیت سے مکہ میں داخل ہو۔