Book - حدیث 3565

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ لُبْسِ الصُّوفِ ضعیف حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْفَضْلِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِمُ غَنَمًا فِي آذَانِهَا وَرَأَيْتُهُ مُتَّزِرًا بِكِسَاءٍ

ترجمہ Book - حدیث 3565

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: اون کا لباس پہننا حضرت انس بن مالک ؓ سےروایت ہے ، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺکو دیکھاکہ آپ بکریوں کے کانوں پر نشان لگارہے تھے اور میں نے آپ ﷺ کو ایک چادر تہ بند کے طور پر باندھے ہوئے دیکھا۔
تشریح : ۱ ۔ جانوروں کو ایسی علامت لگانا جائز ہے جس سے ہو دوسروں کے جانوروں سے پہچانے جا سکیں۔ ۲۔اس مقصد کے لئے جانوروں کے چہروں پر داغ نہیں دینا چاہیے کسی اور جگہ نشان لگایا جا سکتا ہے ۔ ۳ ۔ کساء سے مراد بالوں سے بنی ہوئی چادر ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اونی لباس پہننا جائز ہے۔ (نواب وحید الزمان خاں رحمہ اللہ) ۱ ۔ جانوروں کو ایسی علامت لگانا جائز ہے جس سے ہو دوسروں کے جانوروں سے پہچانے جا سکیں۔ ۲۔اس مقصد کے لئے جانوروں کے چہروں پر داغ نہیں دینا چاہیے کسی اور جگہ نشان لگایا جا سکتا ہے ۔ ۳ ۔ کساء سے مراد بالوں سے بنی ہوئی چادر ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اونی لباس پہننا جائز ہے۔ (نواب وحید الزمان خاں رحمہ اللہ)