Book - حدیث 3563

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ لُبْسِ الصُّوفِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ رُومِيَّةٌ مِنْ صُوفٍ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ فَصَلَّى بِنَا فِيهَا لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ غَيْرُهَا

ترجمہ Book - حدیث 3563

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل باب: اون کا لباس پہننا حضرت عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : ایک دن رسول اللہ ﷺ(گھر سے)ہمارے پاس تشریف لاءے تو آپ نے اون کا بنا ہوا، تنگ آستینوں والا ایک رومی جبہ پہن رکھا تھا ۔ آپ ﷺ نے اسی لباس میں ہمیں نماز پڑحائی جبکہ آپ کے جسم مبارک پر اور کوئی کپڑا نہ تھا۔