كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ لِبَاسِ رَسُولِ اللَّهِﷺ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَأَخْرَجَتْ لِي إِزَارًا غَلِيظًا مِنْ الَّتِي تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ وَكِسَاءً مِنْ هَذِهِ الْأَكْسِيَةِ الَّتِي تُدْعَى الْمُلَبَّدَةَ وَأَقْسَمَتْ لِي لَقُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمَا
کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل
باب: رسول اللہ ﷺ کا لباس
حضرت ابوہرہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: میں الم المومنین حضرت عائشہؓ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ انھوں نے ایک موٹا تہ بند دکھایا جو یمن میں بنایا جاتا ہے اور ایک چادر دکھائی جسے ملبدہ کہتے ہیں ۔ انھوں نےقسم کھا کر فرمایا : رسول اللہ ﷺ ان دو کپڑوں میں فوت ہوئے ۔
تشریح :
۱ ۔ ملبدہ ایک قسم کی موٹی چادر ہوتی ہے۔
۲ ۔اس زمانے میں عرب میں جو کپڑے پائے جاتے تھے ان میں موٹے اونی کپڑے سستے ہوتے تھے۔اور یہ سادہ لباس غریب لوگ پہنتے تھے۔ باریک سوتی لباس بہت قیمتی اور عمدہ سمجھا جاتا تھا اس لئے اسے امیر لوگ استعمال کرتے تھے۔
۳ ۔ رسول اللہ ﷺکی زندگی نہاہت سادہ تھی۔
۴ ۔ تاکید کے طور پر قسم کھا کر کوئی بات بتانا جائز ہے۔