كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ لِبَاسِ رَسُولِ اللَّهِﷺ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ فَقَالَ شَغَلَنِي أَعْلَامُ هَذِهِ اذْهَبُوا بِهَا إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّتِهِ
کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل
باب: رسول اللہ ﷺ کا لباس
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے چادر اوڑھ کر نماز پڑھی جس میں نقش و نگار تھے ۔پھر فرمایا مجھے اس کے نقش و نگار نے مشغول کر دیا ۔ اسے ابو جہم ؓکے پاس لے جاؤ اور ان سے ان سے ان کی سادہ چادر لے آؤ
تشریح :
1 ۔ مرد کے لیے نقش و نگار والا کپڑا پہننا جائز ہے بشرطیکہ وہ اس قسم کا نہ ہو جسے زنانہ کپڑا قرار دیا جاتا ہو۔
۲ ۔ نمازی کے سامنے ایسے نقش و نگار نہیں ہونے چاہیں جو نمازی کی توجہ اپنی طرف مبذول کریں، اس لئے رنگ برنگے مصلوں پر نماز پڑھنا مناسب نہیں۔
۳ ۔ مسجد کی دیواروں کو طرح طرح سے مزین کرنا بھی درست نہیں ، اس سے بھی نمازی کی توجہ نمار سے ہٹ جاتی ہے۔
۴ ۔ مرد کے لئے سادہ لباس پہننا بہتر ہے۔
۵ ۔کسی کا تحفہ واپس کرنا پڑے تو عذر واضح کر دینا چاہیے۔
۶ ۔رسول اللہ ﷺنے صحابی سے دوسری چادر اس لئے طلب فرمالی کہ ہدیہ واپس ہونے کی وجہ سے ان کی دل شکنی نہ ہو۔
۷۔ مقتدیوں اور ساتھیوں کے جذبات مجروح کرنے سے حتی الوسع اجتنا ب کرنا چاہیے۔
۸ ۔(انجانیہ) ایک قسم کی سادہ ، نقش و نگار کے بغیر چادر ہوتی تھی جو بہت معمولی درجے کے موٹے کپڑے کی ہوتی تھی۔