Book - حدیث 3547

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْفَزَعِ وَالْأَرَقِ وَمَا يُتَعَوَّذُ مِنْهُ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا قَالَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يَضُرَّهُ فِي ذَلِكَ الْمَنْزِلِ شَيْءٌ حَتَّى يَرْتَحِلَ مِنْهُ

ترجمہ Book - حدیث 3547

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: پریشانی اور بے خوابی اور جن چیزوں سے اللہ کی پناہ لی جاتی ہے حضرت خولہ بنت حکیم ؓا سے روایت ہے ،نبی ﷺ نے فرمایا : ’’اگر کوئی شخص کسی منزل پر ٹھرتے وقت یہ دعاپڑھ لے تو اسے اس کے کوچ کرنے تک اس منزل میں کوئی چیز تکلیف نہیں پہنچائے گی ۔(دعا یہ ہے :) أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ،’’میں اللہ کی پیدا کی ہوئی ہر چیز کے شر سے ، اللہ کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘
تشریح : 1۔سفر میں کسی مقام پر دوپہر یا رات کو آرام کرنے کےلئے رکنا پڑے تو جانوروں کو بٹھا کر سامان اٹھا کر یہ دعا پڑھ لینی چاہیے۔2کسی ہوٹل میں ٹھرتے وقت بھی اپنے کمرے میں داخل ہوکر یہ دعا پڑھ لیں۔3۔اللہ کی تعریف کے کلمات اور اللہ تعالیٰ کے اسمائےحسنیٰٰ اور صفات مقدسہ کے زکر میں بہت برکات ہیں۔4۔اللہ کی صفات کی پناہ لینے سے مراد اللہ کی ذات کی پناہ ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ان صفات سے متصف ہے۔ 1۔سفر میں کسی مقام پر دوپہر یا رات کو آرام کرنے کےلئے رکنا پڑے تو جانوروں کو بٹھا کر سامان اٹھا کر یہ دعا پڑھ لینی چاہیے۔2کسی ہوٹل میں ٹھرتے وقت بھی اپنے کمرے میں داخل ہوکر یہ دعا پڑھ لیں۔3۔اللہ کی تعریف کے کلمات اور اللہ تعالیٰ کے اسمائےحسنیٰٰ اور صفات مقدسہ کے زکر میں بہت برکات ہیں۔4۔اللہ کی صفات کی پناہ لینے سے مراد اللہ کی ذات کی پناہ ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ان صفات سے متصف ہے۔