كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ السِّحْرِ ضعیف حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْعَنْسِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْمِصْرِيَّيْنِ قَالَا: حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا يَزَالُ يُصِيبُكَ فِي كُلِّ عَامٍ وَجَعٌ مِنَ الشَّاةِ الْمَسْمُومَةِ الَّتِي أَكَلْتَ، قَالَ: «مَا أَصَابَنِي شَيْءٌ مِنْهَا، إِلَّا وَهُوَ مَكْتُوبٌ عَلَيَّ وَآدَمُ فِي طِينَتِهِ»
کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: جادو کا بیان حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے ، ام المومنین ام سلمہ ؓا نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے جو زہر یلی بکری کا گوشت کھایا تھا اس کی وجہ سے آپ کو ہر سال تکلیف ہوجاتی ہے ۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے اسکی وجہ سے جو مصیبت پہنچی ہے ،وہ تو اس وقت میری تقدیر میں لکھی جاچکی تھی جب کہ آدم ابھی مٹی (کی شکل )میں تھے ۔‘‘