Book - حدیث 3543

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْجُذَامِ حسن صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ، ح وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، جَمِيعًا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمَجْذُومِينَ»

ترجمہ Book - حدیث 3543

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: کوڑھ کا مرض حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ،نبی ﷺ نے فرمایا:’’جذام کے مریضوں کو ٹکٹی باندھ کر نہ دیکھو۔‘‘
تشریح : 1۔ایسے مریض کو مکمل دیکھنے سے اس کا دل دکھے گا۔لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔2۔کسی بھی مصیبت زدہ کو دیکھ کر آہستہ آواز سے یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني علي كثير ممن خلق تففيلا اللہ کا شکر ہے کہ جس نے مجھے اس بیماری سے عافیت میں رکھا۔جس میں تجھے مبتلاکیا۔اور اپنے پیدا کئے ہوئے بہت سےلوگوں پر مجھے فضیلت بخشی۔ اس کی برکت سے دعا پڑھنے والا اس بیماری سے محفوظ رہے گا۔(سنن ابن ماجہ حدیث:3892) 1۔ایسے مریض کو مکمل دیکھنے سے اس کا دل دکھے گا۔لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔2۔کسی بھی مصیبت زدہ کو دیکھ کر آہستہ آواز سے یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني علي كثير ممن خلق تففيلا اللہ کا شکر ہے کہ جس نے مجھے اس بیماری سے عافیت میں رکھا۔جس میں تجھے مبتلاکیا۔اور اپنے پیدا کئے ہوئے بہت سےلوگوں پر مجھے فضیلت بخشی۔ اس کی برکت سے دعا پڑھنے والا اس بیماری سے محفوظ رہے گا۔(سنن ابن ماجہ حدیث:3892)