Book - حدیث 354

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ صحیح حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ غَائِطٍ قَطُّ إِلَّا مَسَّ مَاءً

ترجمہ Book - حدیث 354

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: پا نی سے استنجا کرنا سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نہیں دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کبھی بیت الخلاء سے تشریف لائے ہوں اور پانی استعمال نہ کیا ہو۔
تشریح : 1)اس سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ کا گھر میں معمول پانی سے استنجاء کرنے کا تھا کیونکہ اس سے زیادہ اور بہتر صفائی ہوسکتی ہے۔ 2۔گھر سے باہر رسول اللہ ﷺ عموما ڈھیلوں سے استنجاء کرتے تھے۔لیکن بعض اوقات پانی باہر بھی لے جاتے تھے۔ 3۔یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک صحیح ہے۔ 1)اس سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ کا گھر میں معمول پانی سے استنجاء کرنے کا تھا کیونکہ اس سے زیادہ اور بہتر صفائی ہوسکتی ہے۔ 2۔گھر سے باہر رسول اللہ ﷺ عموما ڈھیلوں سے استنجاء کرتے تھے۔لیکن بعض اوقات پانی باہر بھی لے جاتے تھے۔ 3۔یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک صحیح ہے۔