Book - حدیث 3531

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ تَعْلِيقِ التَّمَائِمِ ضعیف حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُبَارَكٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَأَى رَجُلًا فِي يَدِهِ حَلْقَةٌ مِنْ صُفْرٍ فَقَالَ: «مَا هَذِهِ الْحَلْقَةُ؟» قَالَ: هَذِهِ مِنَ الْوَاهِنَةِ. قَالَ: «انْزِعْهَا فَإِنَّهَا لَا تَزِيدُكَ إِلَّا وَهْنًا»

ترجمہ Book - حدیث 3531

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: تعویذ وغیرہ ڈالنا حضرت عمران بن حصین ؓ سےروایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کے ہاتھ میں پیتل کا حلقہ (چھلایاکڑا ) دیکھا تو فرمایا: ’’یہ حلقہ کیسا ہے ؟ ‘‘ اس نے کہا : یہ واہنہ کی بیماری کی وجہ سے ہے ۔ آپ نے فرمایا: اسے اتار دےاس سے تیری کمزوری میں اضافہ ہی ہوگا۔‘‘
تشریح : واہنہ ایک بیماری ہے۔جس سے بازو کی ایک رگ میں تکلیف ہوتی ہے۔اہل عرب اس کے علاج کےلئے ایک خاص قسم کامنکا بازو پر باندھ لیتے تھے ایسے توہمات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ واہنہ ایک بیماری ہے۔جس سے بازو کی ایک رگ میں تکلیف ہوتی ہے۔اہل عرب اس کے علاج کےلئے ایک خاص قسم کامنکا بازو پر باندھ لیتے تھے ایسے توہمات سے پرہیز کرنا چاہیے۔