Book - حدیث 3529

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ النَّفْثِ فِي الرُّقْيَةِ صحیح حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ قَالَا: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى يَقْرَأُ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُثُ، فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُهُ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَيْهِ، وَأَمْسَحُ عَلَيْهِ بِيَدِهِ، رَجَاءَ بَرَكَتِهَا»

ترجمہ Book - حدیث 3529

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: دعا پڑھ کر پھونک مارنا حضرت عائشہ ؓا سےروایت ہے کہ انہوں نے فرمایا:نبی ﷺجب بیمار ہوجاتے تومعوذات آپ کا مرض شدت اختیار کر گیاتو میں نبی ﷺ پر (یہ سورتیں)پڑھتی تھی ، اور آپ کاہاتھ اس سے برکت کی امید پر ( آپ کے جسم پر )پھیرتی تھی۔
تشریح : 1۔معوذات سے مراد قرآن مجید کی آخری تین سورتیں ہیں۔یعنی سورہ اخلاص سورہ فلق اور سورہ ناس2۔اگر بیماری ہو ایسی ہو جس کا تعلق پورے جسم سے ہے۔(مثلا بخار) یا حفاظت وبرکت کے لئے دم کرنا ہو تو سر سے پاؤں تک پورے جسم پر ہاتھ پھیرنا چاہیے۔3۔کسی کو دم کیاجائے تو اس کے جسم پر ہاتھ پھیر ے جایئں۔4۔اگر مریض اور دم کرنے واے مرد اور عورت کے درمیان محرم والا رشتہ ہو یا وہ میاں بیوی ہو ں تو دم کرتے وقت مریض کے جسم پر ہاتھ پھیرنا درست ہے ورنہ اس سے پرہیز کیا جائے۔5۔عورت بھی اپنے آپ کو دوسری عورتوں کو اور محرم مردوں کو یا خاوند کو دم کرسکتی ہے۔ 1۔معوذات سے مراد قرآن مجید کی آخری تین سورتیں ہیں۔یعنی سورہ اخلاص سورہ فلق اور سورہ ناس2۔اگر بیماری ہو ایسی ہو جس کا تعلق پورے جسم سے ہے۔(مثلا بخار) یا حفاظت وبرکت کے لئے دم کرنا ہو تو سر سے پاؤں تک پورے جسم پر ہاتھ پھیرنا چاہیے۔3۔کسی کو دم کیاجائے تو اس کے جسم پر ہاتھ پھیر ے جایئں۔4۔اگر مریض اور دم کرنے واے مرد اور عورت کے درمیان محرم والا رشتہ ہو یا وہ میاں بیوی ہو ں تو دم کرتے وقت مریض کے جسم پر ہاتھ پھیرنا درست ہے ورنہ اس سے پرہیز کیا جائے۔5۔عورت بھی اپنے آپ کو دوسری عورتوں کو اور محرم مردوں کو یا خاوند کو دم کرسکتی ہے۔