Book - حدیث 3522

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَا عَوَّذَ بِهِ النَّبِيُّ ﷺ وَمَا عُوِّذَ بِهِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبِي وَجَعٌ، قَدْ كَادَ يُبْطِلُنِي، فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اجْعَلْ يَدَكَ الْيُمْنَى عَلَيْهِ، وَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ، وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ، وَأُحَاذِرُ، سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَقُلْتُ ذَلِكَ، فَشَفَانِيَ اللَّهُ»

ترجمہ Book - حدیث 3522

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: نبیﷺ نے جو دم کیا اور جو دم آپؐ کو کیا گیا حضرت عثمان بن ابو العاص ثقفی ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا:میںنبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ مجھے اتنا (شدید) درد ہو رہا تھا کہ میں مرا جارہاتھا ۔نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’اپنادایاں ہاتھ درد کے مقام پر رکھ کر سات بار کہہ، بِسْمِ اللَّهِ، أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ، سَبْعَ مَرَّاتٍ ،’’اللہ کے نام سے ،میں اللہ کی عظمت وقدرت کی پناہ میں آتاہوں اس برائی سےجو میں پاتا ہوں اور جس سے ڈرتا ہوں ۔‘‘میں نے یہ دعا (اس طرح )پڑھی تواللہ تعالی شفادےدی ۔
تشریح : 1۔انسان خود بھی مسنون دعایئں پڑھ کر اپنے آپ کو دم کرسکتاہے۔2۔صحیح مسلم کی روایت میں ’’بسم اللہ ‘‘تین بار اور مذکورہ دعا سات بار پڑھنے کا زکر ہے۔(صحیح مسلم السلام باب استحباب وضع یدہ علی موضع الالم مع الدعا ء حدیث :2202) 1۔انسان خود بھی مسنون دعایئں پڑھ کر اپنے آپ کو دم کرسکتاہے۔2۔صحیح مسلم کی روایت میں ’’بسم اللہ ‘‘تین بار اور مذکورہ دعا سات بار پڑھنے کا زکر ہے۔(صحیح مسلم السلام باب استحباب وضع یدہ علی موضع الالم مع الدعا ء حدیث :2202)