Book - حدیث 3520

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَا عَوَّذَ بِهِ النَّبِيُّ ﷺ وَمَا عُوِّذَ بِهِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا أَتَى الْمَرِيضَ فَدَعَا لَهُ قَالَ: «أَذْهِبِ الْبَاسْ رَبَّ النَّاسْ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ، إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا»

ترجمہ Book - حدیث 3520

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: نبیﷺ نے جو دم کیا اور جو دم آپؐ کو کیا گیا حضرت عائشہ ؓاسے روایت ہے ، کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی بیمار کے پاس تشریف لے جاتے او راس کے لیے دعا کرتے تو فرماتے ، «أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، اشْفِ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا)) بیماری دور کردے ،اے لوگوں کےرب ! اور شفا عطا فر ۔ تو ہی شفا دینے والاہے ۔تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں ،ایسی شفا دےکہ بیماری کو بالکل نہ رہنے دے ۔‘‘
تشریح : 1۔مریض کی عیادت سنت نبوی ﷺ ہے۔2۔عیادت کے وقت مریض کو تسلی دینے کے ساتھ ساتھ اس کے لئے دعا کرنا بھی مسنون ہے۔2۔شفا صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔لہذا دعا بھی اسی سے کرنی چاہیے۔ 1۔مریض کی عیادت سنت نبوی ﷺ ہے۔2۔عیادت کے وقت مریض کو تسلی دینے کے ساتھ ساتھ اس کے لئے دعا کرنا بھی مسنون ہے۔2۔شفا صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔لہذا دعا بھی اسی سے کرنی چاہیے۔