كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ رُقْيَةِ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ صحیح حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بَهْرَامَ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَدَغَتْ عَقْرَبٌ رَجُلًا، فَلَمْ يَنَمْ لَيْلَتَهُ، فَقِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّ فُلَانًا لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ، فَلَمْ يَنَمْ لَيْلَتَهُ، فَقَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ، حِينَ أَمْسَى: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، مَا ضَرَّهُ لَدْغُ عَقْرَبٍ حَتَّى يُصْبِحَ
کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل
باب: سانپ اور بچھو کا دم
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : ایک آدمی کو بچھو نے ڈنک مارا تو وہ رات بھر سو نہ سکا ۔ نبی ﷺ سے عرض کیا گیا کہ فلان کو بچھو نے ڈنک مارا تو اسے رات بھر نیند نہیں آئی ۔ آپ نے فرمایا : ’’اگر وہ شام کو یہ دعا پڑھ لیتا تو اسے صبح بک بچھو کےڈنک کی تکلیف نہ اٹھانی پڑتی ۔ ( اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق ) ’’میں اللہ کے کامل ( بے نقص اور بے عیب )کلمات کے ذریعے سے ( اللہ کی) پناہ میں آتا ہوں ، ہر اس شر سے جو اس نے پیدا کی ۔
تشریح :
1۔اللہ کے کلمات سے مراد اس کا کلام اس کے فیصلے اور قدرت ہے۔2۔انسانوں جنوں اور حیوانوں اور حشرات کے شر سے محفوظ رہنے کےلئے یہ ایک بہترین دعاہے۔3۔یہ دعا صبح وشام پڑھنی چاہیے۔
1۔اللہ کے کلمات سے مراد اس کا کلام اس کے فیصلے اور قدرت ہے۔2۔انسانوں جنوں اور حیوانوں اور حشرات کے شر سے محفوظ رہنے کےلئے یہ ایک بہترین دعاہے۔3۔یہ دعا صبح وشام پڑھنی چاہیے۔