Book - حدیث 3516

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَا رَخَّصَ فِيهِ مِنَ الرُّقَى صحیح حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَخَّصَ فِي الرُّقْيَةِ مِنَ الْحُمَةِ، وَالْعَيْنِ، وَالنَّمْلَةِ»

ترجمہ Book - حدیث 3516

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: جو دم جائز ہیں حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ( زہریلی چیزوں کے ) ڈنک کا ، نظر کا اور نملہ کا دم کرنے کی اجازت دی ہے ۔ نملہ ایک بیماری ہے۔جس میں پہلو یا پسلیوں پر دانے نکل آتے ہیں۔بیماری بڑھ جانے پر زخم بن جاتے ہیں۔دم کرنے سے اس بیماری سے آرام آجاتا ہے۔