كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَا رَخَّصَ فِيهِ مِنَ الرُّقَى صحیح حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَخَّصَ فِي الرُّقْيَةِ مِنَ الْحُمَةِ، وَالْعَيْنِ، وَالنَّمْلَةِ»
کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل
باب: جو دم جائز ہیں
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ( زہریلی چیزوں کے ) ڈنک کا ، نظر کا اور نملہ کا دم کرنے کی اجازت دی ہے ۔
تشریح :
نملہ ایک بیماری ہے۔جس میں پہلو یا پسلیوں پر دانے نکل آتے ہیں۔بیماری بڑھ جانے پر زخم بن جاتے ہیں۔دم کرنے سے اس بیماری سے آرام آجاتا ہے۔
نملہ ایک بیماری ہے۔جس میں پہلو یا پسلیوں پر دانے نکل آتے ہیں۔بیماری بڑھ جانے پر زخم بن جاتے ہیں۔دم کرنے سے اس بیماری سے آرام آجاتا ہے۔