Book - حدیث 3510

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَنِ اسْتَرْقَى مِنَ الْعَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ الزُّرَقِيِّ، قَالَ: قَالَتْ أَسْمَاءُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بَنِي جَعْفَرٍ تُصِيبُهُمُ الْعَيْنُ، فَأَسْتَرْقِي لَهُمْ قَالَ: «نَعَمْ، فَلَوْ كَانَ شَيْءٌ سَابَقَ الْقَدَرَ، سَبَقَتْهُ الْعَيْنُ»

ترجمہ Book - حدیث 3510

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: نظر کا دم کروانا حضرت عبید بن رفاعہ زرقی ؓ سے روایتہے ، حضرت اسماء ؓا نے ہا :اللہ کے رسول ! جعفر کےبیٹوں کونظر لگ جاتی ہے ،میں انہیں دم کروالیا کروں ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ہاں ، اگر کوئی چیز تقدیر کامقابلہ کرسکتی تو نظر اس (تقدیر )سے آگے بڑھ جاتی ۔‘‘
تشریح : 1۔حضرت جعفر طیارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (بن ابی طالب)کے بیٹے حضر ت اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اپنے بیٹے ہیں۔حضرت جعفررضی اللہ تعالیٰ عنہ 8ہجری میں غزوہ موتہ میں شہید ہوگئے تو اسماء سے حضرت ابو بکررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نکاح کرلیااس لئے انھوں نے جعفر کے بیتے فرمایا حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے بعد اس خاتون سے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نکاح کرلیا تھا۔2۔نظر یا بیماری کی وجہ سے دم کرنا اور کروانا جائز ہے۔بشرط یہ کہ دم میں شرکیہ اور بے معنی مہمل الفاظ نہ ہوں۔ 1۔حضرت جعفر طیارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (بن ابی طالب)کے بیٹے حضر ت اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اپنے بیٹے ہیں۔حضرت جعفررضی اللہ تعالیٰ عنہ 8ہجری میں غزوہ موتہ میں شہید ہوگئے تو اسماء سے حضرت ابو بکررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نکاح کرلیااس لئے انھوں نے جعفر کے بیتے فرمایا حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے بعد اس خاتون سے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نکاح کرلیا تھا۔2۔نظر یا بیماری کی وجہ سے دم کرنا اور کروانا جائز ہے۔بشرط یہ کہ دم میں شرکیہ اور بے معنی مہمل الفاظ نہ ہوں۔