Book - حدیث 3502

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْحِنَّاءِ حسن حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنَا فَائِدٌ، مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مَوْلَايَ عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي سَلْمَى أُمُّ رَافِعٍ، مَوْلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: «كَانَ لَا يُصِيبُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَرْحَةٌ، وَلَا شَوْكَةٌ، إِلَّا وَضَعَ عَلَيْهِ الْحِنَّاءَ»

ترجمہ Book - حدیث 3502

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: مہندی کا بیان رسول اللہ کس آرزو کردہ خادمہ حضرت ام رافع سلمی ؓا سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : نبی ﷺ کو جب بھی کوئی زخم آجاتا کا نٹا چبھ جاتا تو آپ اس پر منہدی لگاتے ۔
تشریح : 1-مذکورہ روایت کو ہمارے محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر حسن بھی قرار دیا ہے۔اور تحسین حدیث والی رائے ہی درست معلوم ہوتی ہے۔لہذا اگر کوئی شخص مہندی سےزخم وغیرہ کا علاج کرنا چاہتا ہے تو جائز ہے۔واللہ اعلم۔جیسا کہ اطباء وغیرہ میں یہ بات معروف ہے۔ کہ مہندی زخم کو ٹھنڈک پہنچا کر خشک کرتی ہے۔اس لئے معمولی زخم کا علاج اس سے کیا جاسکتا ہے۔2۔ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر مہندی لگانا عورتوں کی زینت ہے۔اس لئے مردوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔تاکہ عورتوں سے مشابہت نہ ہو۔ 1-مذکورہ روایت کو ہمارے محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر حسن بھی قرار دیا ہے۔اور تحسین حدیث والی رائے ہی درست معلوم ہوتی ہے۔لہذا اگر کوئی شخص مہندی سےزخم وغیرہ کا علاج کرنا چاہتا ہے تو جائز ہے۔واللہ اعلم۔جیسا کہ اطباء وغیرہ میں یہ بات معروف ہے۔ کہ مہندی زخم کو ٹھنڈک پہنچا کر خشک کرتی ہے۔اس لئے معمولی زخم کا علاج اس سے کیا جاسکتا ہے۔2۔ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر مہندی لگانا عورتوں کی زینت ہے۔اس لئے مردوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔تاکہ عورتوں سے مشابہت نہ ہو۔