Book - حدیث 3501

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الِاسْتِشْفَاءِ بِالْقُرْآنِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكِنْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعَّادُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ الدَّوَاءِ الْقُرْآنُ»

ترجمہ Book - حدیث 3501

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: قرآن کے ذریعے سے حصول شفا حضرت علی ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’بہترین دوا قرآن ہے 1۔مذکورہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم دیگر دلائل سے ثابت ہوتا ہے۔کہ قرآن کے زریعے سے علاج کاصحیح طریقہ قرآنی آیات وادعیہ پڑھ کرمریض پر پھونک مارنا ہے۔جیسے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس شخص کو دم کیا تھا۔جسے سانپ نے ڈس لیا تھا۔رسول اللہﷺ سے دریافت کیا گیا تو رسول اللہ ﷺنے اس کی تایئد فرمائی۔دیکھئے۔(صحیح البخاری الطب باب الرقی بفاتحہ الکتاب حدیث: 5736)3۔قرآن کی تلاوت اور اس کا فہم قلبی اور روحانی بیماریوں کاشافی علاج ہے۔