Book - حدیث 3495

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْكُحْلِ بِالْإِثْمِدِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ، فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ»

ترجمہ Book - حدیث 3495

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: اثمد سرمہ آنکھوں میں لگانے کا بیان حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اثمد سرمہ ( آنکھوں میں لگانا ) اپنےاوپر لازم کرلو کیونکہ وہ نظر کو تیز کرتا اور (پلکوں کے ) بال اگاتاہے ۔‘‘
تشریح : 1۔اثمد ایک قسم کاسرمہ ہے۔علامہ وحید الزمان خان نے اسے اصفہانی سرمہ بتلایا ہے۔2۔سرمہ آنکھوں کی زینت کے علاوہ نظر کو قوت بھی بخشتا ہے۔3۔پلکوں کے لئے لمبے بال آنکھوں کو خوبصورت بناتے ہیں۔ اور آنکھوں میں پڑ جانے والی اشیاء سے حفاظت بھی کرتے ہیں۔اثمد استعمال کرنے سے یہ فوائد حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ارشاد نبوی ﷺ پر عمل کا ثواب بھی حاصل ہوتا ہے۔ 1۔اثمد ایک قسم کاسرمہ ہے۔علامہ وحید الزمان خان نے اسے اصفہانی سرمہ بتلایا ہے۔2۔سرمہ آنکھوں کی زینت کے علاوہ نظر کو قوت بھی بخشتا ہے۔3۔پلکوں کے لئے لمبے بال آنکھوں کو خوبصورت بناتے ہیں۔ اور آنکھوں میں پڑ جانے والی اشیاء سے حفاظت بھی کرتے ہیں۔اثمد استعمال کرنے سے یہ فوائد حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ارشاد نبوی ﷺ پر عمل کا ثواب بھی حاصل ہوتا ہے۔