كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْكَيِّ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سَالِمٌ الْأَفْطَسُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: الشِّفَاءُ فِي ثَلَاثٍ: شَرْبَةِ عَسَلٍ، وَشَرْطَةِ مِحْجَمٍ، وَكَيَّةٍ بِنَارٍ، وَأَنْهَى أُمَّتِي عَنِ الْكَيِّ رَفَعَهُ
کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل
باب: داغنے کا بیان
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’شفا تین چیزوں میں ہے : شہد پینے میں ، سینگی کے زخم میں اور آگ کے ساتھ داغنے میں ۔ اور میں اپنی امت کو داغنے سےمنع کرتا ہوں ۔‘‘
تشریح :
1۔علاج کے لئے شہد اور احادیث میں مذکور دوسری دوائوں سے علاج کو ترجیح دینی چاہیے۔2۔اگرشہد وغیرہ سے فائدہ نہ ہو تو سینگی لگوالی جائے یہ بھی جائز علاج ہے۔4۔آگ سے جسم کو داغنا اگرچہ ایک اچھا علاج ہے۔تاہم اس سے پرہیز بہترہے۔واللہ اعلم۔