Book - حدیث 3487

كِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ فِي أَيِّ الْأَيَّامِ يُحْتَجَمُ حسن حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: يَا نَافِعُ قَدْ تَبَيَّغَ بِيَ الدَّمُ فَالْتَمِسْ لِي حَجَّامًا وَاجْعَلْهُ رَفِيقًا، إِنِ اسْتَطَعْتَ، وَلَا تَجْعَلْهُ شَيْخًا كَبِيرًا، وَلَا صَبِيًّا صَغِيرًا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «الْحِجَامَةُ عَلَى الرِّيقِ، أَمْثَلُ وَفِيهِ شِفَاءٌ، وَبَرَكَةٌ، وَتَزِيدُ فِي الْعَقْلِ، وَفِي الْحِفْظِ، فَاحْتَجِمُوا عَلَى بَرَكَةِ اللَّهِ، يَوْمَ الْخَمِيسِ وَاجْتَنِبُوا الْحِجَامَةَ، يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ، وَالْجُمُعَةِ، وَالسَّبْتِ، وَيَوْمَ الْأَحَدِ، تَحَرِّيًا وَاحْتَجِمُوا يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَالثُّلَاثَاءِ، فَإِنَّهُ الْيَوْمُ الَّذِي عَافَى اللَّهُ فِيهِ أَيُّوبَ مِنَ الْبَلَاءِ، وَضَرَبَهُ بِالْبَلَاءِ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ، فَإِنَّهُ لَا يَبْدُو جُذَامٌ، وَلَا بَرَصٌ إِلَّا يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ، أَوْ لَيْلَةَ الْأَرْبِعَاءِ»

ترجمہ Book - حدیث 3487

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: کن دنوں میں سینگی لگوانی چاہیے؟ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ،ا نہوں نے حضرت نافع ؓ سے فرمایا: میرے خون میں جوش (اور حرارت )کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ، لہذا میرے لیے سینگی لگنے والا تلاش کرو ۔ ہو سکے تو نرم مزاج آدمی لانا ، اور بعت بوڑھا یا بہت کم سن نہ لانا ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ، آپ نے فرمایا :’’نہارمنہ سینگی لگوانا زیادہ مفید ہے ۔ اس میں شفا ارو برکت ہے ۔ اس سے عقل اور حافظے میں ترقی ہوتی ہے ، اس لیے اللہ کا نام لے کر جمعرات کو سینگی لگوانے سے پرہیز کرو ۔ پیر اور منگل کے دن سینگی لگوا لیا کرو ۔ اللہ تعالی نے حضرت ایوب کو بیماری سےاسی دن شفا دی تھی ارو آپ کی آزمائش (اور بیماری) بدھ سے شروع کی تھی ۔ کوڑھ اور پھلبری کا مرض صرف بدھ کے دن یا بدھ کی رات کو ظاہر ہوتا ہے ۔