Book - حدیث 3483

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَوْضِعِ الْحِجَامَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْتَجَمَ فِي الْأَخْدَعَيْنِ، وَعَلَى الْكَاهِلِ»

ترجمہ Book - حدیث 3483

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: سینگی جسم کے کس حصے میں لگائی جائے؟ حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ گردن کی رگوں پر اور دونوں کندھوں کےدرمیان سینگی لگوائی۔
تشریح : 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ دیگر محققین نے شواہد اور متابعات کی بناپر اسے صحیح قرار دیاہے۔لہذا مذکورہ روایت متابعات اور شواہد کی بنا پر سندا ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل ہے۔مذید تفصیل کےلئے دیکھئے۔(سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ للبانی رقم 908 ۔سنن ابن ماجہ بتحقیق الدکتور بشار عواد رقم : 3483) 2۔اخذ عین س مراد وہ رگیں ہیں جو گردن پر دایئں بایئں ہوتی ہیں۔3۔کاھل سے مراد کندھو ں کے درمیان کی وہ جگہ ہے جہاں سے گردن باقی جسم کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہے۔ 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ دیگر محققین نے شواہد اور متابعات کی بناپر اسے صحیح قرار دیاہے۔لہذا مذکورہ روایت متابعات اور شواہد کی بنا پر سندا ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل ہے۔مذید تفصیل کےلئے دیکھئے۔(سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ للبانی رقم 908 ۔سنن ابن ماجہ بتحقیق الدکتور بشار عواد رقم : 3483) 2۔اخذ عین س مراد وہ رگیں ہیں جو گردن پر دایئں بایئں ہوتی ہیں۔3۔کاھل سے مراد کندھو ں کے درمیان کی وہ جگہ ہے جہاں سے گردن باقی جسم کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہے۔