Book - حدیث 3479

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْحِجَامَةُ صحیح حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِمَلَإٍ، إِلَّا قَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، مُرْ أُمَّتَكَ بِالْحِجَامَةِ

ترجمہ Book - حدیث 3479

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: سینگی لگوانے کا بیان حضرت انس بن مالک سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’جس رات مجھے سیر کرائی گئی (اورمعراج ہوئی ) ،میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سےگزرا ، وہ سب مجھے یہی کہتے رہے : حضرت محمد ﷺ سینگی لگوایا کریں ۔‘‘