كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «الْحُمَّى كِيرٌ مِنْ كِيرِ جَهَنَّمَ، فَنَحُّوهَا عَنْكُمْ بِالْمَاءِ الْبَارِدِ»
کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل
باب: بخار جہنم کی بھاپ سے ہے اسے پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرو
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’بخار جہنم کی ایک دھونکنی ہے ۔ اسےٹھنڈے پانی کے ذریعے سے دور ہٹاؤ ۔‘‘
تشریح :
دھونکنی اس چیز کو کہتے ہیں۔جس کے زریعے سے لوہار بھٹی کی آگ کو ہوا پہنچا کرتیز کرتا ہے۔بخار کی گرمی کا جہنم کی آگ کے مشابہ ہونے کی وضاحت پہلے ہوچکی ہے۔
دھونکنی اس چیز کو کہتے ہیں۔جس کے زریعے سے لوہار بھٹی کی آگ کو ہوا پہنچا کرتیز کرتا ہے۔بخار کی گرمی کا جہنم کی آگ کے مشابہ ہونے کی وضاحت پہلے ہوچکی ہے۔