كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّهَا كَانَتْ تُؤْتَى بِالْمَرْأَةِ الْمَوْعُوكَةِ، فَتَدْعُو بِالْمَاءِ، فَتَصُبُّهُ فِي جَيْبِهَا، وَتَقُولُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ، وَقَالَ: «إِنَّهَا مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ»
کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: بخار جہنم کی بھاپ سے ہے اسے پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرو حضرت اسماء بنت ابو بکر ؓا سے روایت ہے کہ جب کسی بخار والی عورت کوان کے پاس لایا جاتا تو وہ پانی طلب فرماتیں او راسے اس (مریض عورت ) کے گریبان میں ڈال دیتیں ، اور فرماتی تھیں :نبی ﷺ نے فرمایا ہے :’’ اسے پانی کے ذریعےسے ٹھنڈا کرو‘‘ اور فرمایا ہے : ’’یہ بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے : ‘‘