Book - حدیث 3452

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْعَسَلِ ضعيف - والصحيح موقوف حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَيْكُمْ بِالشِّفَاءَيْنِ: الْعَسَلِ، وَالْقُرْآنِ

ترجمہ Book - حدیث 3452

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: شہد کا بیان حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’دو شفا والی چیزیں اختیار کرو شہد اور قرآن ۔‘‘
تشریح : 1۔مذکورہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم دیگر دلائل سے واضح ہوتا ہے۔کہ شہد جسمانی بیماریوں سے شفا کا باعث ہے۔اورقرآن سے روحانی اور قلبی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔2۔قرآن سے جسمانی بیماریاں بھی دو ر ہوتی ہیں۔ جیسے سانپ کے ڈسے ہوئے مریض کو سورہ فاتحہ کا دم کرنے سے شفا ہوگئی تھی۔(صحیح البخاری الطب باب الرقی بفاتحہ الکتاب حدیث 5736 وصحیح مسلم السلام باب جواز اخذ الاجرۃ علی الرقیۃ بالقرآن والا ذکار حدیث 2201) 1۔مذکورہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم دیگر دلائل سے واضح ہوتا ہے۔کہ شہد جسمانی بیماریوں سے شفا کا باعث ہے۔اورقرآن سے روحانی اور قلبی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔2۔قرآن سے جسمانی بیماریاں بھی دو ر ہوتی ہیں۔ جیسے سانپ کے ڈسے ہوئے مریض کو سورہ فاتحہ کا دم کرنے سے شفا ہوگئی تھی۔(صحیح البخاری الطب باب الرقی بفاتحہ الکتاب حدیث 5736 وصحیح مسلم السلام باب جواز اخذ الاجرۃ علی الرقیۃ بالقرآن والا ذکار حدیث 2201)