Book - حدیث 3451

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْعَسَلِ ضعیف الإسناد حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ الْعَطَّارُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَسَلٌ، فَقَسَمَ بَيْنَنَا لُعْقَةً، لُعْقَةً، فَأَخَذْتُ لُعْقَتِي، ثُمَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَزْدَادُ أُخْرَى؟ قَالَ: «نَعَمْ»

ترجمہ Book - حدیث 3451

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: شہد کا بیان حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کی خدمت میں شہد کا ہدیہ پیش کیا گیا ۔ آپ نے ہمارے درمیان ایک ایک چمچ تقسیم فرمایا ۔ میں نے اپنا حصہ لے لیا ، پھر عرض کیا : اللہ کے رسول ! مزید ایک چمچ لے لوں ؟ فرمایا : ’’ہاں (لے لو )‘‘
تشریح : لعقۃ سے مراد شہد کی وہ مقدار ہے جوانگلی یا چمچے سے ایک بار لے کر چاٹ لی جائے۔ لعقۃ سے مراد شہد کی وہ مقدار ہے جوانگلی یا چمچے سے ایک بار لے کر چاٹ لی جائے۔