Book - حدیث 3442

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الْحِمْيَةِ حسن حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، وَأَبُو دَاوُدَ، قَالَا: حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، عَنْ أُمِّ الْمُنْذِرِ بِنْتِ قَيْسٍ الْأَنْصَارِيَّةِ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَعَلِيٌّ نَاقِهٌ مِنْ مَرَضٍ، وَلَنَا دَوَالِي مُعَلَّقَةٌ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَأْكُلُ مِنْهَا فَتَنَاوَلَ عَلِيٌّ لِيَأْكُلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَهْ يَا عَلِيُّ إِنَّكَ نَاقِهٌ» قَالَتْ: فَصَنَعْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِلْقًا، وَشَعِيرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَا عَلِيُّ مِنْ هَذَا، فَأَصِبْ، فَإِنَّهُ أَنْفَعُ لَكَ»

ترجمہ Book - حدیث 3442

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: پرہیز کا بیان حضرت ام منذر سلمی بنت انصاریہ ؓسے روایت ہے ، انہوں نےکہا : رسول اللہ ﷺ ہمائے ہاں تشریف لائے ۔ آپ کے ہمراہ حضرت علی بن ابی طالب بھی تھے ۔ حضرت علی بیماری کی وجہ سے کمزور ہوگئے تھے ۔ ہمائے ہاں نیم پختہ کھجوروں کے خوشے (رسی سے ) لٹک رہے تھے ۔ نبی ﷺ ان میں سے لے لےکر (کھجوریں ) کھا رہے تھے کہ حضرت علی نے بھی کھانے کے لیے کچھ کجھوریں لے لیں ۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’علی ! رک جاؤ ۔ تم ابھی (بیماری سے اٹھے ہو ، اس لیے ) کم زور ہو ۔‘‘ ام منذر نے فرمایا : میں نے نبی ﷺ کے لیے چقندر اور جو پکائے ۔ نبی ﷺ نے فرمایا : ’’علی ! اس میں سے کھاؤ ،یہ تمہارے لیے زیادہ مفید ہے ۔ ‘‘
تشریح : 1۔بیمار کو خوراک میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔2۔بیمار کو چاہیے کہ وہ چیز کھائے جو اس کے لئے مفید ہو اور اس چیز سے پرہیز کرے۔جو اس بیماری میں نقصان دہ ہو۔3۔سلق کا مطلب محمد فواد عبد الباقی نے کھائی جانے والی نباتات یعنی سبزیاں کیا ہے۔اور علامہ وحید الزمان خان نے اس لفظ کاترجمہ چقندر کیا ہے۔4۔بیماری کے بعد زود ہضم اور غذایئت والی خوراک استعمال کرنی چاہیے۔ 1۔بیمار کو خوراک میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔2۔بیمار کو چاہیے کہ وہ چیز کھائے جو اس کے لئے مفید ہو اور اس چیز سے پرہیز کرے۔جو اس بیماری میں نقصان دہ ہو۔3۔سلق کا مطلب محمد فواد عبد الباقی نے کھائی جانے والی نباتات یعنی سبزیاں کیا ہے۔اور علامہ وحید الزمان خان نے اس لفظ کاترجمہ چقندر کیا ہے۔4۔بیماری کے بعد زود ہضم اور غذایئت والی خوراک استعمال کرنی چاہیے۔