Book - حدیث 3437

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ دَاءً إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي خِزَامَةَ، عَنْ أَبِي خِزَامَةَ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَرَأَيْتَ أَدْوِيَةً نَتَدَاوَى بِهَا، وَرُقًى نَسْتَرْقِي بِهَا، وَتُقًى نَتَّقِيهَا، هَلْ تَرُدُّ مِنْ قَدَرِ اللَّهِ شَيْئًا؟ قَالَ: «هِيَ مِنْ قَدَرِ اللَّهِ»

ترجمہ Book - حدیث 3437

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل باب: اللہ نے ہر بیماری کی شفا (حاصل کرنے کی دوا) نازل کی ہے حضرت ابو خزامہؓ سے روایت ہے ، انہوں نےفرمایا : رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا : ہم دواؤں کے ذریعے سے علاج کرتے ہیں ، اور دعاؤں کے ساتھ دم کرتے ہیں ، اور دفاعی اسیاء کے ذریعے سے اپنا بچاؤ کرتے ہیں ، کیا یہ چیزیں اللہ کی تقدیر میں سے کسی چیز کو روک سکتی ہیں ؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’یہ بھی اللہ کی تقدیر میں شامل ہیں ۔‘‘