Book - حدیث 3390

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ صحیح حَدَّثَنَا سَهْلٌ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ مُسْكِرٍ، خَمْرٌ، وَكُلُّ خَمْرٍ، حَرَامٌ»

ترجمہ Book - حدیث 3390

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل باب: ہر نشہ آور چیز حرام ہے حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے ‘رسول اللہ ﷺنے فرمایا :’’ہر نشہ آور چیز شراب ہے ‘اور ہر شراب حرام ہے۔‘‘
تشریح : اس سے معلوم ہوا کہ بعض علماء کا یہ قول درست نہیں۔کہ انگور سے بنی ہوئی شراب تو کم ہو یا زیادہ حرام ہے اور اس کے پینے والے کو سزا دی جائےگی۔لیکن دوسری چیزوں سے بنا ہوا نشہ آور مشروب مطلقاً حرام نہیں بلکہ تھوڑی مقدار جس کے پینے سے نشہ نہ ہو حلال ہے۔یہ حدیث ایسے اقوال کو صراحتاً غلط ثابت کرتی ہے۔اس کی تائید حدیث 3392:سے بھی ہوتی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ بعض علماء کا یہ قول درست نہیں۔کہ انگور سے بنی ہوئی شراب تو کم ہو یا زیادہ حرام ہے اور اس کے پینے والے کو سزا دی جائےگی۔لیکن دوسری چیزوں سے بنا ہوا نشہ آور مشروب مطلقاً حرام نہیں بلکہ تھوڑی مقدار جس کے پینے سے نشہ نہ ہو حلال ہے۔یہ حدیث ایسے اقوال کو صراحتاً غلط ثابت کرتی ہے۔اس کی تائید حدیث 3392:سے بھی ہوتی ہے۔