Book - حدیث 3387

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ مُسْكِرٍ، حَرَامٌ»

ترجمہ Book - حدیث 3387

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل باب: ہر نشہ آور چیز حرام ہے حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے ‘رسول اللہ ﷺنے فرمایا :ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔‘‘
تشریح : 1۔نشہ آور چیز خواہ پی جاتی ہو یا کھائی جاتی ہو سونگھی جاتی ہو یا انجکشن کے زریعے سے جسم میں داخل کی جاتی ہوحرام ہے۔2۔منشیات کا استعمال کم ہو یا زیاہ ہر صورت میں حرام ہے۔2۔اگر کوئی مشروب زیادہ مقدار میں پینے سے نشہ ہوتا ہے۔تو اس کا کم مقدار میں استعمال بھی حرام ہے۔ خواہ اس سے نشہ نہ آئے۔4۔تمباکو کا اثر بھی نشے کا سا ہے۔اور اس کے بہت سے نقصانات ہیں۔لہذا حقہ سگریٹ سگار کھانے والا تمباکو اور اس طرح کی تمام اقسام اور صورتیں شرعا ممنوع ہیں۔5۔ان اشیاء کی خریدوفروخت اور پیداوارسب کا یہی حکم ہے۔یعنی ممنوع ہے۔ 1۔نشہ آور چیز خواہ پی جاتی ہو یا کھائی جاتی ہو سونگھی جاتی ہو یا انجکشن کے زریعے سے جسم میں داخل کی جاتی ہوحرام ہے۔2۔منشیات کا استعمال کم ہو یا زیاہ ہر صورت میں حرام ہے۔2۔اگر کوئی مشروب زیادہ مقدار میں پینے سے نشہ ہوتا ہے۔تو اس کا کم مقدار میں استعمال بھی حرام ہے۔ خواہ اس سے نشہ نہ آئے۔4۔تمباکو کا اثر بھی نشے کا سا ہے۔اور اس کے بہت سے نقصانات ہیں۔لہذا حقہ سگریٹ سگار کھانے والا تمباکو اور اس طرح کی تمام اقسام اور صورتیں شرعا ممنوع ہیں۔5۔ان اشیاء کی خریدوفروخت اور پیداوارسب کا یہی حکم ہے۔یعنی ممنوع ہے۔