Book - حدیث 3380

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ لُعِنَتِ الْخَمْرُ عَلَى عَشَرَةِ أَوْجُهٍ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ، وَأَبِي طُعْمَةَ مَوْلَاهُمْ أَنَّهُمَا، سَمِعَا ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لُعِنَتِ الْخَمْرُ عَلَى عَشَرَةِ أَوْجُهٍ: بِعَيْنِهَا، وَعَاصِرِهَا، وَمُعْتَصِرِهَا، وَبَائِعِهَا، وَمُبْتَاعِهَا، وَحَامِلِهَا، وَالْمَحْمُولَةِ إِلَيْهِ، وَآكِلِ ثَمَنِهَا، وَشَارِبِهَا، وَسَاقِيهَا

ترجمہ Book - حدیث 3380

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل باب: شراب میں دس طرح پر لعنت ہے حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ‘رسول اللہ ﷺنے فرمایا :شراب میں دس طرح لعنت کی گئی ہے خود اس (شراب)کی ذات پر ‘اس کو نچوڑنے والے پر (رس نچوڑ کر شراب بنانے والے)پر ‘نچڑوانے والے ( شراب بنوانے والے)پر‘اس کے اٹھانے والے پر‘جس کے پاس لے جائی جائے اس پر ‘اس کی قیمت کھانے والے پر‘اسے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر۔‘‘