Book - حدیث 3373

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا، لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ، إِلَّا أَنْ يَتُوبَ»

ترجمہ Book - حدیث 3373

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل باب: جو شخص دنیا میں شراب پیے وہ آخرت میں (جنت کی شراب ) نہیں پی سکے گا حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ‘رسول اللہ ﷺنے فرمایا :جو شخص دنیا میں شراب پیئے گا ‘ وہ آخرت میں نہیں پی سکے گا ‘سوائے اس صورت کے کہ وہ (شراب نوشی سے)توبہ کر لے۔‘‘